شہرکی خبریں
یوم آزادی: رینجرز کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کیلئے شہریوں کو دعوت عام
13 Aug 2025
13 Aug 2025
(لاہور نیوز) رینجرز حکام کی جانب سے 14 اگست کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کو دعوت عام دے دی گئی۔
رینجرز حکام نے پریڈ ایریا کے ساتھ ساتھ پنڈال کو بھی شہریوں کیلئے مکمل کھول دیا ہے، رینجرز حکام کی دعوت پر 28 ہزار شہری پرچم اتا رنے کی تقریب دیکھ سکیں گے۔
شہری کل (14 اگست) شام 4 بجے سے قبل واہگہ بارڈر کے پریڈ ایونیو تک پہنچیں گے، اس سے قبل واہگہ بارڈر کے پریڈ ایریا میں 8 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔
یاد رہے کہ سابق نگران پنجاب حکومت کے دور میں پریڈ ایریا کو بڑھانے پر کام شروع کیا گیا تھا۔
