12 Aug 2025
(لاہور نیوز) گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مرحوم محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن مسجد میں ادا کی گئی ہے، نماز جنازہ کیلئے ویلنشیا سوسائٹی کے گارڈز کو بھی طلب کیا گیا تاہم میڈیا کو نماز جنازہ کی کوریج سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نے گلوکار عاطف اسلم کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
