اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے چناب اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، فلڈ وارننگ جاری

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) سیلاب کے خدشے کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب نے فلڈ وارننگ جاری کر دی۔

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا، کمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا ، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، جھنگ ، چنیوٹ اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ عوام دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں سے دور رہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے