شہرکی خبریں
لاہور: پولیس اہلکاروں کی بچوں کے ہمراہ میلے پر گئی خواتین سے غیراخلاقی حرکات
11 Aug 2025
11 Aug 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہیئر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بھولا پیر دربار پر خواتین بچوں کے ہمراہ میلے پر گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار مشرف اور اسکے ساتھیوں نے خواتین کو ہراساں کیا، منع کرنے پر اہلکار نے پہلے تشدد کیا پھر فائرنگ کر دی۔
پولیس اہلکار مشرف پی سی ون عباس لائن میں تعینات ہے، ہیئر پولیس نے اہلکار مشرف، سیف بٹ، طاہر اور مظہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔
