11 Aug 2025
(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کیلئے بڑا ریلیف فراہم کر دیا۔
پی آئی اے نے جشن آزادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا، سعودیہ، گلف ممالک، اندرون ملک اور شمالی علاقہ جات جانے والے اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، ڈسکاؤنٹ کا اطلاق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہی ہو گا۔
پی آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کو بھی اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
