11 Aug 2025
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ سے ملحقہ نالہ کور کر کے نیا سلاٹر ہاؤس بنایا جائے گا، ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ سلاٹر ہاؤس کا پی سی ون تیار کر لیا، سلاٹر ہاؤس، لوڈنگ ان لوڈنگ ایریا و دیگر مشینری کا تخمینہ 1 ارب 62 کروڑ لگایا گیا ہے، ایل ڈی اے پی سی ون منظوری کیلئے پی این ڈی کو ارسال کرے گا۔
اس سے قبل ایل ڈی اے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن پراجیکٹ پرکام مکمل کر چکا تھا، جدید سلاٹر ہاؤسنگ میں مینول سلاٹرنگ کی جائے گی، گوشت کی ترسیل کا نظام جدید خطوط پر ہو گا، ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا تخمینہ لاگت کے بعد ڈیزائن ورک پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
