اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کا انکشاف

11 Aug 2025
11 Aug 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی زندگی اچھی گزررہی تھی اور وہ لمبی عمر کی توقع کر رہی تھیں، لیکن اچانک انہیں "کوریوکارسینوما" نامی ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل تھے کیونکہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ وہ اس بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ لوگ ان کا مذاق اڑائیں گے۔

اریج کا کہنا تھا کہ ان کے دو بڑے خوف تھے،اللہ کے سامنے حساب دینا اور اب ان کے خاندان کا کیا ہوگا۔ اداکارہ نے کینسر سے متعلق آگاہی پر بات کرتے ہوئے سب کو مشورہ دیا کہ اپنے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں۔ اریج نے اس مہلک بیماری سے صحتیابی کے بعد اسے اپنی "دوسری زندگی" قرار دیا ہے اور اپنے خاندان کے سپورٹ پر ان کا شکر ادا کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ اریج فاطمہ نے 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے ہیں۔ اریج اپنے خاندان کے ساتھ امریکی ریاست اوہائیو میں رہائش پذیر ہیں۔ شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد اب اریج ایک ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے