اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ساحر لودھی کا شیڈول کیا ہے؟اوروہ کم نیند کیوں لیتے ہیں؟آخرکار وجہ سامنے آگئی

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔

ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر بیان کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ یہ ان کی اپنی مرضی نہیں بلکہ ایک میڈیکل کنڈیشن کا نتیجہ  ہے،میں اپنی پرائیویٹ زندگی کے بارے میں زیادہ شئیر نہیں کرتا۔ میں آنے والے پروجیکٹس میں مصروف ہوں۔ میں بہت شرمیلا شخص ہوں اور میرے قریبی لوگ یہ جانتے ہیں۔ میری عادت ہے کہ میں چند گھنٹے ہی سوتا ہوں۔ دو گھنٹے کی نیند میرے لیے کافی ہوتی ہے، اس سے میری ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ میں نیند سے اٹھ کر جم جاتا ہوں اور دن کا آغاز کرتا ہوں۔‘‘

سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی کے اس بیان پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک نے لکھا ’’کوئی چیک کرے… کہیں یہ خفیہ طور پر ایک اور پاکستان تو نہیں بنا رہے؟‘‘ ایک صارف کا تبصرہ تھا کہ ’’شاید یہ اس لیے ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے بھی ایک انٹرویو میں ایسا کہا تھا۔‘‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے