اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان اور وانی کپور کی بالی ووڈ فلم کی ریلیز کب ہوگی؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی راہ ہموار ہوگئی اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان سامنے آگیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام فواد خان ہمیشہ سے اپنے منصوبوں کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں۔ ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں اور چند فلموں میں کام کیا، جن میں پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وہ بالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ان کا فلمی سفر رک گیا۔

فواد خان پر یہ پابندی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد لگی۔ نو سال بعد وہ وانی کپور کے ساتھ فلم ابیر گلال کے ذریعے واپسی کرنے جا رہے تھے، مگر مئی میں پاک - بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز روک دی گئی۔

اس دوران فواد خان کو اس بات پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر بات نہیں کی، جبکہ وانی کپور نے ان کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

اب تازہ پیش رفت یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا نام بدل کر ’’آبیر گلال‘‘ رکھ دیا گیا ہے اور یہ فلم سردار جی 3 کی طرح دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، البتہ بھارت میں نہیں دکھائی جائے گی۔ فلم 29 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ فواد خان کےلیے خوشخبری ہے جو پہلے ہی فلم مکمل کر چکے ہیں اور اب اس کی بین الاقوامی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے