اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نازلی نصر نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی وجہ بتا دی

09 Aug 2025
09 Aug 2025

(ویب ڈیسک) ماضی کے سپرہٹ ڈراما دھواں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سینئر پاکستانی اداکارہ نازلی نصر ایک بار پھر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

نازلی نصر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق دل کو چھو لینے والے انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں پہلی شادی کے تلخ تجربے کے باوجود دوبارہ شادی سے کبھی خوف نہیں آیا، میں نے بیٹے کو 18 سال اور بیٹی کو 15 سال کی عمر میں امریکا بھیجا تاکہ وہ وہاں اپنی زندگی بنائیں۔

نازلی نصر نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ جذباتی طورپراپنے بچوں پر بوجھ بنوں، مجھے لگا کہ زندگی کے ساتھی کا ہونا مجھے ایک جذباتی خودمختاری دے گا اور اسی لیے میں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔

نازلی نصر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے موجودہ شوہر محسن مرزا سے شادی کرنے سے پہلے چار سال کا وقت لیا تاکہ وہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کراور بچوں کی رضا مندی سے لے سکیں۔

اداکارہ نازلی نصر نے مزید کہا کہ میرے بچوں نے میری دوسری شادی کو مکمل طور پر سپورٹ کیا اور وہ آج بھی خوش ہیں کہ ان کی والدہ پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے