اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارہ وانی کپور بھی ہانیہ عامر دلجیت کی فلم کے حق میں بول اٹھیں

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کے دفاع میں بیان دیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر دلجیت دوسانجھ کیخلاف زبردست بائیکاٹ مہم چلائی گئی جو اب تک جاری ہے۔ تاہم جہاں ایک طرف دلجیت پر سخت تنقید کی گئی، وہیں مداحوں سمیت چند ساتھی فنکاروں نے ان کے حق میں آواز بھی بلند کی جن میں بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سرفہرست ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ممکنہ طور پر اس واقعے سے پہلے مکمل کی گئی تھی، جس میں 100 سے زائد تکنیکی عملے نے بھی کام کیا۔

وانی نے مزید کہا کہ دلجیت کی نیت کبھی ملک کی بے احترامی کی نہیں اور وہ ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار ہیں اور ان کی سرمایہ کاری اس فلم میں لگی ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ان کا نقصان بھی ہوا ہوگا۔ یاد رہے کہ سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پہلگام واقعے اور بھارت کی ناکام فوجی کارروائی "آپریشن سندور" کے بعد لگی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے پر سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

کئی بھارتی فنکاروں نے دلجیت دوسانجھ کی مخالفت کی اور ان کی فلم کا بائیکاٹ کیا لیکن ناصیر الدین شاہ نے بھی ان کے حق میں کھڑے ہو کر معاملے کو بہتر طریقے سے سلجھانے کی بات کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے