اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کی شاپنگ کے دوران ریڑھی والے سے امرود مانگ کر کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے ایک عام سے بازار میں ساڑھی خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا اور ریڑھی والے مفت میں امرود مانگ کر کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ کو کراچی کے مقامی بازار میں بغیر کسی پروٹوکول کے بالکل عام خواتین کی طرح خریداری کررہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کو ویڈیو میں ساڑھی خریدتے ہوئے دکانداروں سے ایک عام خاتون کی طرح بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور اسے کسی فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ سمجھنے لگے۔

دکاندار نے ساڑھی کی قیمت کم نہ کی تو اداکارہ ماہرہ خان بغیر خریداری کیے وہاں سے چلی جاتی ہیں اور دکاندار پیچھے سے آوازیں دیتا رہ جاتا ہے۔ایک اور ویڈیو میں جس کی آواز واضح نہیں ماہرہ خان کو ایک ریڑھی والے سے امرود مانگتے دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریڑھی والے نے بغیر کچھ کہے اداکارہ کو امرود تھما دیا جسے وہ شکریہ کے ساتھ لے کر آگے بڑھ گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے