اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(دنیا نیوز) پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔

1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری کی دوسری اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے ہی نام پر بننے والی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کیا۔

نادرہ نے اس وقت کی سپرسٹارز صائمہ، انجمن اور نیلی کی موجودگی میں اداکاری کا اپنا انداز اپنایا جس میں وہ کامیاب بھی رہیں، نادرہ کی مقبول فلموں میں لاہوری بدمعاش، گاڈ فادر، جوشیلے، محمدخان، شیرجنگ، یارانہ، ظلم دا سورج، دولت دے پجاری، جادوگرنی، ناچے ناگن، کمانڈو ایکشن، حکومت، تحفہ اور مس اللہ رکھی شامل ہیں۔

نادرہ نے 1993ء میں سونے کے تاجر ملک اعجاز حسین سے شادی کی، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

نادرہ کی ابھی کئی فلموں کی نمائش ہونا تھی کہ 6 اگست 1995ء کو انہیں گلبرگ لاہورمیں ایک ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، وہ میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے