اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی سیٹھی نے اسکرٹ پہن لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی ایک بار پھر اپنے لباس اور ’عجیب‘ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

دنیا بھر میں مشہور ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ کے گلوکار علی سیٹھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے گانے “برائیڈ گروم” کی ریلیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اس گانے کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ پیلے رنگ کی اسکرٹ پہنے اور میک اپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ علی سیٹھی کے نئے گانے میں دلہن کے جذبات کو بیان کیا گیا ہے جو اپنے دلہے کے بارے میں سہیلیوں سے سوال کرتی ہے۔

تاہم علی سیٹھی کے اس انداز کو خواتین کے لباس سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے علی سیٹھی کے فیشن کو ’عجیب‘ قرار دیتے ہوئے ان کی جنس پر سوالات اُٹھائے اور اس پر بھرپور تبصرے کیے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ خود کو کھلے عام ’کوئیر‘ ظاہر کرتے ہیں اور ہم جنس پرست ہونے کے ساتھ ساتھ کسی کے ساتھ تعلقات میں بھی ہیں۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے