اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل شروع ہونے کی پیشگوئی، انتظامیہ ہائی الرٹ

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے مون سون سیزن کی حالیہ صورتحال پر مبنی فیکٹ شیٹ جاری کر دی جس میں بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کی تفصیلات شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، منگلا، گجرات، نارووال، قصور، جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی ہے، مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کے مطابق دریائے سندھ کے مختلف مقامات بشمول تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بڑے دریاؤں سے منسلک ندی نالوں میں بھی فی الحال پانی کی سطح نارمل ہے، تربیلا ڈیم 91 فیصد اور منگلا ڈیم 60 فیصد تک بھر چکے ہیں، جبکہ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 56 فیصد تک ہے، جس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران مختلف حادثات میں 163 شہری جاں بحق، 579 زخمی، 215 گھروں کو نقصان اور 121 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس آ سکیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی دفتر سے فوری رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے