اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد، فراموش نہیں کریں گے: مریم نواز

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں  نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں  نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے  نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔

انہوں  نے کہا کہ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں  نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں  نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا، شہداء کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پنجاب حکومت پولیس شہداء کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے