
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کر کے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیاگیا، آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسروں نے تقریبات میں شرکت کی، شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔
شہداء پولیس کی یادگاروں، مختلف مقامات پر شمعیں روشن کر کے خراج عقیدت پیش پیش کیا گیا، ملک بھر میں 4 اگست یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہداء پولیس جرات و بہادری اور ملک و قوم سے وفا کے پیکر ہیں، شہداء پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود، ویلفیئر کا خیال رکھا جا رہا ہے۔