
03 Aug 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔