اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنا رضوی نے عمّار احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی

03 Aug 2025
03 Aug 2025

(لاہور نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمّار احمد خان سے علیحدگی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کے شوہر عمّار احمد خان علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، تاہم ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ دل پر بھاری بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرے شوہر عمّار احمد خان اور میں فی الحال علیحدہ ہو چکے ہیں، ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے، براہ کرم ہماری نجی زندگی کا احترام کریں اور ہمیں منفی تبصروں سے نہ نوازیں، شادی کے معاملات صرف ان دو افراد کو ہی بہتر طور پر معلوم ہوتے ہیں جو اس بندھن میں جُڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک آسان فیصلہ نہیں تھا، ہماری عاجزانہ درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمیں منفی تبصروں اور جملوں سے نہ نوازا جائے، ہم اس وقت جذباتی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرمین حنا رضوی نے ویڈیوز کے ذریعے بھی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں پر ناراضگی کا اظہار کیا جو انہیں نجی زندگی کے معاملات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اداکارہ نے کچھ دن پہلے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں بھی ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے علیحدگی کا عندیہ مل رہا تھا۔

واضح رہے کہ حنا رضوی اور عمّار احمد خان کی شادی اپریل 2024ء میں ایک خوبصورت تقریب میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے