اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، پرچموں کی بہار، تقریبات کا انعقاد

03 Aug 2025
03 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔

79 ویں جشن آزادی کی تقریبات منانے کے دوسرے دن پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہارآ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیے گئے، گجرات ، خانیوال، ساہیوال، خوشاب میں بھی جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ جھنگ، وہاڑی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سرگودھا، چکوال میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

 جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت اظہر کیانی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ، اظہر کیانی سمیت دیگر افراد نے جشن آزادی پر خاص طور پر تیار کردہ کئی میٹر طویل پرچم کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقاریب کے انعقاد اور گھروں کو جھنڈیوں اور پرچموں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سکولوں میں بھی مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئی، بچے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے