اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

02 Aug 2025
02 Aug 2025

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں۔

غزالہ جاوید حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں  غزالہ جاوید نے بتایا کہ’ حمیرا کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ  کراچی کے لوگ اچھے نہیں ہوتے، نہ جانےیہ کس قسم کے لوگ ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ’میں حمیرا کی والدہ سے بس  اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ آپ کراچی  یا کسی بھی قسم کے لوگوں کو چھوڑیں،آپ یہ بتائیں کہ آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کے انتقال کو  2 عیدیں گزر گئیں لیکن آپ کو اس کا پتہ نہیں چلا‘ ۔

غزالہ جاوید کا کہنا تھاکہ ’میری بھی بیٹیاں ہیں، اگر میری شادی شدہ بیٹی کو بخار بھی  آجائےتو مجھے نیند نہیں آتی کیوں کہ ایک ماں اپنے بچے کی تکلیف جان لیتی ہے، حمیر ا بہت اچھی لڑکی تھی، اگر میری بیٹی حمیرا جیسی ہوتی تو میں اس پر فخر کرتی‘۔

انہوں نے مزید کہ ’حمیر ا  7 سال سے اکیلے رہائش پذیر تھی لیکن اس کے باوجود اس نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، اگر وہ غلط کام کرتی، نشے کرتی ، بوائے فرینڈز بناتی تو اس کے پاس گھر اپنی گاڑی ہوتی،اس کے ساتھ کام نہ ملنے یا پیسے نہ ہونے جیسے الفاظ بھی نہ جوڑے جاتے، وہ جتنی ٹیلنٹڈ تھی اتنی ہی جلدی چلی گئی اور اس کے چلے جانے پر مجھے اس کے والدین پر افسوس ہے، میرے نزدیک دنیا میں سب سے بدقسمت وہ بچے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہیں‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے