اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان نے گلوکاری کی دنیا میں ایک بار پھر قدم رکھ دیا

02 Aug 2025
02 Aug 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی کی ہے، اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

فواد خان نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ایک نیا نغمہ ’’پروانہ‘‘ لے کر سامنے آئے ہیں۔یہ نغمہ محبت، دھوکے اور پچھتاوے کے جذبات پر مبنی ہے، جس میں فواد خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو بارش میں بھیگی یادوں کے ساتھ اپنے ماضی کی غلطیوں پر پشیمان دکھائی دیتا ہے۔

گانے کی ویڈیو دل کو چھو لینے والی ہے، اور بارش کے پس منظر میں عکس بند مناظر اسے اور بھی جذباتی بنا دیتے ہیں۔ گانے کی پیشکش مشہور ہدایتکار بلال لاشاری نے کی ہے، اور فواد خان نے اپنے مخصوص انداز اور بے مثال اداکاری سے اس گانے میں جان ڈال دی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر ای پی کے پرانے چاہنے والے فواد کو دوبارہ مائیک تھامے دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’’پہلی بار ویلو کا لنک کلک کیا، صرف اس لیے کہ فواد خان کی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔‘‘ ایک اور تبصرہ آیا، ’’ای پی کا لیجنڈ واپس آ گیا ہے!‘‘ جبکہ کسی نے فواد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے لکھا، ’’فواد خان کو چمکنے کے لیے بالی وڈ کی ڈوبتی ناؤ کی ضرورت نہیں، اس کا ٹیلنٹ ہی کافی ہے۔‘‘

مداحوں نے نہ صرف فواد خان کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایک بار پھر ایک لیجنڈری گلوکار کو سننے کا موقع دیا۔ فواد خان کی یہ واپسی اُن کے فنی سفر کا نیا اور خوش آئند باب ثابت ہو رہی ہے، اور مداح ایک بار پھر ان کی آواز میں نئی موسیقی سننے کے لیے بے چین ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے