اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ داخلہ پنجاب کا گداگری کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

02 Aug 2025
02 Aug 2025

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے گداگری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس سے جڑے جرائم پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے گداگری کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی،کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کو بنایا گیا۔

ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایم ڈی سیف سٹی، سی ٹی او ممبر ہوں گے،ڈی جی سوشل ویلفیئر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن بھی ممبر ہیں، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو،ڈی جی ایف آئی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔

یہ کمیٹی 15 روز میں لاہور سمیت پنجاب میں گداگری کے خاتمے کی تجاویز دے گی۔ انسداد گداگری کمیٹی کا اجلاس سوموار کو محکمہ داخلہ میں طلب کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے