اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

02 Aug 2025
02 Aug 2025

(لاہور نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری رہی۔

غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق زلزلے مختلف ارضیاتی عوامل کے ایک پیچیدہ اور متحرک مجموعے کے سبب آتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے