اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات آپریشن: پکڑے گئے سامان کی نیلامی میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(لاہور نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، 6 کروڑ 55 لاکھ روپے مالیت کے پکڑے گئے سامان کی نیلامی پر سنگین بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم سی ایل انتظامیہ نے خلافِ قانون سامان کو کرش کر کے نیلام کیا۔ قانون کے مطابق ضبط شدہ سامان کو نیلام تو کیا جا سکتا ہے، مگر اسے کرش کرنے کی اجازت نہیں، ریگولیشن برانچ نے سامان کو سکریپ ریٹ پر نیلام کر کے سرکاری خزانے کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچایا۔

شہر کے 8 بڑے ویئر ہاؤسز جہاں سامان بھرا ہوا تھا، جس کی نیلامی کی ریزرو پرائس صرف 2 کروڑ 12 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، ایم سی ایل انتظامیہ کے مطابق سامان کو کرش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ دوبارہ تجاوزات کی شکل میں سڑکوں پر واپس نہ آ سکے۔

یاد رہے کہ شہر بھر میں ایم سی ایل کے کل 12 ویئر ہاؤسز موجود ہیں، جن میں سے 8 ویئر ہاؤسز کا سامان نیلام کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے