
01 Aug 2025
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے شوبز انڈسٹری کو منافق قرار دے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران پروگرام میںشریک ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اگر وہ انڈسٹری سے ایک چیز ختم کرنا چاہیں تو وہ کون سی ہوگی؟
اس کے جواب میں مریم نے کہا کہ میں منافقت ختم کرنا چاہوں گی،انڈسٹری میں بہت منافقت ہے، لوگ آپ کے منہ پر اچھے ہوں گے اور آپ کے پیٹھ پیچھے آپ کی برائیاں کریں گے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس بات پر بہت سارے لوگ مجھے برا بھی بولیں گے۔