اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیاعائزہ خان شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟اداکارہ کے مداح پریشان

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(ویب ڈیسک)خوبصورت ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرکے مداحوں کو حیران اور پریشان کردیا۔

اداکارہ عائزہ خان اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔وہ اپنے فیصلوں پر بھی مداح کو اعتماد میں لیتی ہیں لیکن اس بار کسی ڈرامہ یا کردار سے نہیں، بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتایا ہے۔

لندن کی ہری بھری وادیوں میں کھوئی ہوئی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور کیپشن شیئر کیے کہ مداحوں کے دل بھی ان حسین مناظر میں اڑان بھرنے لگے ہیں۔

لندن کے پُرفضا قدرتی مناظر،ہریالی اور پُرسکون ماحول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا کیپشن بھی لکھا۔اداکارہ نے لکھا کہ دیکھنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا آ گیا،مداحوں نے تبصروں میں ان کے ساتھ ریٹائرمنٹ پلاننگ شروع کر دی۔

اس تصویری سیریز میں وہ ایک مقامی میوزیم کا بھی دورہ کرتی دکھائی دیں جہاں انہوں نے اداکار و گلوکار علی ظفر کے ساتھ آرٹ اور ثقافت کا لطف اٹھایا۔ دونوں ستاروں کی یہ ملاقات بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو جائیں گے، اور پھر کہیں دور سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیوں میں اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے