اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی وزیر رمیش سنگھ کا ہونہار طالبہ بھارتی کے اعزاز میں ظہرانہ

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے ہونہار طالبہ بھارتی کانا رام کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

بہاولپور بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن لینے والی بھارتی کا محکمہ انسانی حقوق میں شاندار استقبال کیا گیا، صوبائی وزیر  نے بھارتی کو اپنی کرسی پر بٹھایا، نقد انعام بھی دیا۔

بھارتی کانا رام کو محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا گیا، وزیر اقلیتی امور  نے بھارتی کو ای لرننگ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رمیش سنگھ اروڑہ  نے کہا کہ بھارتی جیسی بچیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو حقیقت بنا رہی ہیں، سرکاری سکولز کی کامیابی پر رمیش سنگھ اروڑہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ تعلیم کے فروغ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراجِ تحسین اور وزیر تعلیم پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارتی کانا رام  نے کہا کہ اپنی ہم عمر بچیوں کو تعلیم سے روشناس کراؤں گی، پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ظہرانے میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا عاشر، سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے