اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

این اے 129 لاہور کا ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(لاہور نیوز) سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ 7 اگست کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) 11 اگست تک مکمل کی جائے گی، جمع کاغذات پر اپیلیں 12 سے 16 اگست تک دائرکی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 20 اگست تک کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست جبکہ کاغذات واپس لینے کیلئے 25 اگست تک کی مہلت دی جائے گی، انتخابی نشان 26 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے، 18 ستمبر کو پولنگ ہو گی اور پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے