(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
963 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سکولوں، مدارس، بنیادی مراکز صحت، بس اڈوں اور تھانوں میں لگایا جائے گا۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے تحت نئے بننے والے فلٹریشن پلانٹس بارے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل ، سی ای او صاف پانی اتھارٹی نوید احمد اور دیگر افسران شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ زیادہ آبادی والے مقامات کے گرد ہی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، فلٹریشن پلانٹس کی سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے جدید سسٹم نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تمام فلٹریشن پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، زیر زمین پانی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
