31 Jul 2025
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے نئی منسٹری (وزارت) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025ء پنجاب اسمبلی میں کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل گزشتہ روز اجلاس میں منظور ہوا۔
ترمیمی بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024ء میں ترامیم کی جائیں گی۔
بل کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہوگی، ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ترمیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
