اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پولٹری کے بروکرز اور سپلائرز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے چکن کی قیمتوں کو ریگولائز کرنے کیلئے پولٹری کے نمائندوں ، بروکرز اور سپلائرز کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی صدارت میں محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک( ٹیکنیکل)، ڈی جی ریسرچ، توسیع لائیو سٹاک اور دیگر شریک ہوئے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ اور سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پولٹری پرائس کنٹرول، پروڈکشن اور سپلائی چین و مارکیٹنگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ برائلر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت بروکرز اور سپلائرز کی رجسٹریشن کرنا انتہائی ضروری ہے ، چکن کی فراہمی ، قیمتوں کو ریگولائز کرنے اور عوام تک پہنچانے کیلئے رولز میں بھی ضروری ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کیونکہ حکومت عوام تک چکن کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے