اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام دیا جائے گا

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی نے "شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس (ترمیمی) بل 2025" کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

بل پیر کے روز ایوان سے منظور ہوا، جس میں ٹیکس چوری، بدعنوانی یا کرپشن کی معلومات فراہم کرنے والے شہری کو "وسل بلوور" قرار دیا گیا ہے، اگر فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر حکومت ٹیکس یا جرمانہ وصول کرے گی، تو وسل بلوور کو اس رقم میں سے انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح پراپرٹی ٹیکس چوری کے انکشاف پر کام کرنے والے ایکسائز افسران کو بھی کارکردگی کی بنیاد پر انعامی رقم دی جائے گی، انعام کی ادائیگی ٹیکس چوری کے مقدمے میں وصول ہونے والے جرمانے سے کی جائے گی، تاہم انعام صرف اسی صورت دیا جائے گا جب وسل بلوور کی فراہم کردہ معلومات نئی، قابلِ اعتماد اور پبلک ریکارڈ سے ہٹ کر ہوں اور معلومات کی بنیاد پر براہِ راست ٹیکس یا جرمانہ وصول کیا گیا ہو۔

بل کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب وسل بلوورز کیلئے باقاعدہ انعامی سکیم تیار کرے گی، جبکہ افسران کی انعامی تقسیم انفرادی یا اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی، کلیکٹر متعلقہ کیس میں ٹیکس چوری یا چھپانے کی ذمہ داری کے تعین کا مجاز ہو گا۔

ترمیمی بل کا مقصد شفافیت، احتساب اور شہریوں کی براہ راست شمولیت کو فروغ دینا ہے، اس کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی رپورٹنگ، جانچ اور وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، اب بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے