30 Jul 2025
(لاہور نیوز) کراچی ڈیفنس کے علاقے سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے پیالوں کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا۔
یاد رہے کہ تفتیش کاروں نے اداکارہ کے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 نمونے کیمیکل تجزیے کے لئے جمع کئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھر سے ملنے والے تمام پیالوں میں سمندری نمک موجود تھا جبکہ کچن سے ملنے والا نمک آئوڈائزڈ نمک تھا جو پیالوں کے نمک سے مختلف ہے، یہ نمک ممکنہ طور پر گھر میں بدبو کم کرنے کے لئے رکھا گیا تھا تاہم اس کی دیگر وجوہات کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا۔
