29 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ایڈیشنل سیکرٹری انرجی لبنیٰ عثمان کو عہدے سے ہٹا کر ایس این جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، محمد ماجد اقبال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مہوش اظہر چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان محمد اسد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
امیر تیمور کو پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کو اے ڈی سی آر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، محمد افضل عباس کو اے ڈی سی جی فیصل آباد کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
