اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کومل میر کی شادی کروانے کی کوشش کررہی ہوں: یشما گل

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یشما گل نے اپنی دوست اداکارہ کومل میر کی ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا۔

یشما گل نے ایک مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔

شو کے دوران کومل میر کی بھی انٹری ہوئی جس پر میزبان نے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ اس کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ کومل میر آج کل میری ایک دوست ہیں، ان کے بہت رشتے آرہے ہیں، یہ وہ اداکارہ ہیں جن کی گھروں میں کافی ڈیمانڈ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ کومل میر کو اپنے گھروں کا تاج بنانا چاہتے ہیں، کومل میر کے رشتے آرہے ہیں، اسے شکر کرنا چاہیے اور میں اس کی شادی کروانے کی کوشش کر رہی ہوں۔

میزبان کی جانب سے یشما گل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ابھی سنگل ہیں لیکن شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے