
28 Jul 2025
(ویب ڈیسک) مشہور و معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شیزی کی نازیبا ویڈیوز سامنے آئی ہیں،نازیبا ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟
رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف ہے کہ ہمارا ڈیٹا ہیک ہوا ہے، کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ان ٹک ٹاکرز نے آخر یہ ویڈیوز بنائی ہی کیوں؟ یہ قابل اعتراض ویڈیوز بنائی تو ان کے موبائل سے ہی گئی ہیں،جسے بعد میں ان کے ہی ساتھیوں یا کسی اور نے وائرل کیا ہے۔