اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار احمد حسن کا ہررات بیوی کے پاؤں دبا کر سونے کا انکشاف

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔

اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔

شو کے دوران احمد حسن نے اپنی بیوی کے ساتھ فرمانبرداری کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ’’میں ایک فرمانبردار شوہر ہوں‘‘ اور اپنی بیوی سے اس بات کی گواہی بھی طلب کی۔

نوشین نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے،آخر وہ میرے شوہر ہیں!‘‘تاہم، اس بات پر سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے احمد حسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے ذاتی معاملات ٹی وی پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘

دوسری طرف خواتین صارفین نے جوڑے کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محبت کا اصل اظہار ہے، کچھ نے لکھا کہ ’’کاش سب شوہر ایسے ہوتے‘‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے