اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر وزیراعظم کا ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ کا اعلان

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ ہو گی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔

 

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔

صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔

صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض کا شکار ہو رہے ہیں، ہیپاٹائٹس کو بجا طور پر"خاموش قاتل" کہا جاتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کا مرض ایسی سٹیج پر ظاہر ہوتا ہے جب جگر کو نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے، اس بیماری کے خلاف منظم قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بروقت سکریننگ اور علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہو گا، طبی طریقہ کار  کے سخت ضوابط پر عملدرآمد لازمی ہے، عوامی شعور کو ہماری کوششوں کا مرکز ہونا چاہئے جس سے اس چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ مرض ایک عالمی چیلنچ بن چکا ہے، ہیپاٹائٹس کی شرح والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، بہت سے متاثرہ افراد تشخیص اور علاج کے بغیر رہ جاتے ہیں۔

شہباز شریف  نے کہا ہے کہ حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے قومی پروگرام شروع کیا ہے، 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ ہو گی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا، آگاہی، بروقت تشخیص، علاج بیماری پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے