اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ بے نقاب

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پلاسٹک بوتلیں تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، جو مختلف جعلی ڈرنکس یونٹس کو بوتلیں فراہم کر رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق رہائشی علاقے میں قائم اس یونٹ پر خفیہ اطلاع پر رات گئے چھاپہ مارا گیا جہاں معروف برانڈز کی نقلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔

کارروائی کے دوران 1100 تیار شدہ نقلی پلاسٹک بوتلیں، 2 مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین، 9 بوریاں پری فوم خام مال تحویل میں لے لیا گیا اور موقع پر ہی مقدمہ درج کرایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یونٹ میں قوانین کے خلاف ناقص پلاسٹک استعمال کیا جا رہا تھا جس سے تیار شدہ بوتلیں جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹس کو سپلائی کی جاتی تھیں۔

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ جعلسازی اور عوامی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے