اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کا سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دے کر وہاں کے عوام کو بھی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور نظام زندگی بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ صوبے میں وزیراعلیٰ کی مصروفیات کے پیش نظر بطور گورنر اچھے کاموں کو سراہا جائے اور جو وزیراعلیٰ کی مصروفیات کی وجہ سے کمی ہو اسے اجاگر کرو مگر اس کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کے عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، میں اور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے