اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ستھرا پنجاب پروگرام: صوبے بھرمیں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک،یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

اجلاس میں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم،وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اورسینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے،چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کریں گے، ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے، ہر گلی محلے میں صفائی اورعملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے، سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے