اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب : جیل افسروں اور اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جیل افسران و اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق  آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیفارم کے حوالے سے رنگین کتابچہ تیار کرکے عملدرآمد کے لیے تمام جیلوں اور افسران کو بھجوائیں۔

جیل اہلکار کی شرٹ گرے بلیکش،دو فرنٹ پاکٹ اور سردیوں میں فل بازو گرمیوں میں ہاف بازو  ہوگئی جبکہ خاکی پینٹ ہوگی۔ یکم اپریل سے 30 ستمبر تک گول اور کریو نیک گریش بلیک ٹی شرٹ فل بازو و ہاف بازو  اور خاکی پینٹ ہوگی۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اس سے اوپر عہدے کے افسران کی یونیفارم بوش کوٹ اور جیکٹ ہوگی۔ خواتین افسران کی یونیفارم شرٹ فراک و قمیض ہوگی جبکہ ساتھ شلوار خاکی رنگ کی ہوگی۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات نے بھی کلرڈ کاپی کروا کے تمام جیلوں میں بھجوا دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے