پنجاب گورنمنٹ
پنجاب میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے، شان الحق ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات
27 Jul 2025

27 Jul 2025
(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ، شان الحق کو ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات کر دیا گیا۔
صولت ثاقب کو ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ شان الحق کو ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات کر دیا گیا ہے۔
عاصم رضا کی ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ ہاوسنگ فاؤنڈیشن تعیناتی منسوخ کر دی گئی ان کی جگہ عمر فاروق علوی کو ممبر پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن لگا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ثمینہ سیف نیازی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون لگا دیا گیا۔