اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھٹو سے زرداری تک پراپیگنڈا کیا جاتا رہا، ہم یہ آگ عبور کرکے آئے: گورنر پنجاب

26 Jul 2025
26 Jul 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھٹو سے زرداری تک پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہم یہ آگ عبور کرکے آئے۔

لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حقیقی جمہوری پارٹی ہے، اسے پنجاب میں بھی بے نظیر کے دور کے مقام پر پہنچانا ہے، اپنی سیاسی زندگی میں آصف زرداری جیسا ویژنری لیڈر نہیں دیکھا، پیپلز پارٹی میں لیڈروں کی لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے عظیم خدمات ہیں، آصف زرداری نے ساری زندگی جیل میں گزاری،شہیدوں کی فیملی سے اپنی وفا  نبھائی، محترمہ کی شہادت کے بعد سندھ میں علیحدگی کی تحریک تھی، انہوں نے اس سازش کو بھانپ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ چین کے آصف زرداری نے کئی دورے کئے، ہم پراپیگنڈا کی آگ عبور کرکے آئے ہیں، بھٹو سے زرداری تک پراپیگنڈا کیا جاتا رہا، زرداری کے دوروں کی وجہ سے آج چین پاکستان کے ساتھ ہے جب کہ انہوں نے صدر بن کر سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیے۔

سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا کہ صدر زرداری کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا گیا، آصف زرادی جیسا عظیم انسان کوئی نہیں جو غریبوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، زرداری کہتے ہیں میں نے اپنا کیس اللہ پر چھوڑ دیا ہے، نام نہاد بونے لیڈر ان پر تنقید کرکے قد بڑھاتے ہیں، اگر ایران کے ساتھ پائپ لائن شروع ہو جائے ہمارا انرجی کرائسس ختم ہو جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے