اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کا کام شروع

26 Jul 2025
26 Jul 2025

(لاہور نیوز) پشاور میں واقع بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی تاریخی حویلیوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے منصوبے پر باضابطہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔

سیکرٹری آثار قدیمہ خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر مجموعی طور پر 7 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ ان دونوں حویلیوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا اور بعد ازاں انہیں سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے، یہ منصوبہ سابقہ حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا تاہم فنڈز کی کمی کے باعث زیر التوا رہا۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کا تعلق پشاور کے پرانے شہر سے تھا اور ان کی آبائی رہائشگاہیں اب ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتی ہیں۔

صوبائی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ان عمارات کو محفوظ بنانے اور ان کے تاریخی خدوخال کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے