25 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کی سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کیلئے بجٹ جاری کر دیا گیا، اورنج ٹرین کو سبسڈی کی مد میں 7ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے 20ارب روپے جاری کر دیئے جبکہ محکمہ کی جانب سے بجٹ بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔
