
25 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے "پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام" کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے آسان شرائط اور کم شرح سود پر 20 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا
آئندہ ماہ سے ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے مذاکرات کا آغاز ہو گا، قرض کی رقم سے شہری ترقی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے.
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک ورلڈ بینک سے 54 فیصد قرض پہلے ہی لئے جا چکے ہیں جبکہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک سے قرض کے حجم کا 21 فیصد پنجاب کے ذمہ ہے۔