اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سونا اگلتا پنجاب: زرعی گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خواب 'سونااگلتا پنجاب' کی عملی تعبیر کیلئے نوجوان زرعی ماہرین کو بااختیار بنانے کا منفرد اقدام، ینگ ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔

2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالر شپ ملے گا، بی ایس سی ایگریکلچراور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کے طلبا انٹرنشپ پروگرام کےاہل قرار ہوں گے، ینگ ایگریکلچر گریجویٹس متعلقہ ضلع میں درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے آفس میں جمع کرائیں۔

بی ایس سی ایگریکلچر اور بی ایس سی ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس کیلئے ہر ضلع کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کیلئے ایگریکلچرل ہیلپ لائن080017000بھی فعال کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام سے نوجوانوں کو باعزت روزگار مل رہا ہے تاہم پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام  نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے