25 Jul 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی میں ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
یہ دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کس طرح پانی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم قیمتی زندگیاں بچا سکتے ہیں اس دن کا مثبت پیغام یہ ہے: "احتیاط زندگی ہے — ہر جان قیمتی ہے!
ہر سال ہزاروں لوگ ڈوب کر اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق ہر سال 2 لا کھ 36 ہزار سے زائد افراد ڈوب جاتے ہیں۔ جس کے باعث ڈوبنا دنیا بھر میں صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ بنتا ہے۔
